جان ابراہم فٹبالر بنیں گے
بالی وڈ ہیرو جان ابراہم اگلی فلم میں فٹبالر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم کو نکھل اڈوانی نے اپنی نئی فلم کیلئے کاسٹ کرلیاہے۔ اس فلم میں 1911 ءکے فٹبال میچ کی کہانی پیش کی جائےگی۔ جان اس میں ہندوستانی فٹبالر موہن بھگن کا کردار پیش کریںگے۔