Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے اکاونٹس سے 50 کروڑ حکومت کو منتقل

لاہور...ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کر دی ۔ سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبطی کا حکم دیا تھا۔ نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔ احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کو مراسلے جاری کئے۔بینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کو 50کروڑ سے زائد رقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔

شیئر: