Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی منظوری

اسلام آباد: گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی نے وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کی۔ ذرائع کے مطابق عبوری صوبہ بنانے کے لئے وزیرا عظم نے منظوری دے دی ہے اور اس کے حوالے سے اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔
 

شیئر: