Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور ایف آئی اے دفتر پہنچ گئیں‘ زرداری کا انتظار

کراچی: منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئیں جہاں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے صرف فریال تالپور کی گاڑی کو دفتری حدود میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کے علاوہ زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی ایف آئی اے کے دفتر پہنچے ہیں۔ اس حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ آصف زرداری بھی کچھ دیر بعد پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کے بعد دونوں اہم شخصیات 4 مرتبہ پیش ہو چکی ہیں جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے 35 منٹ تک دونوں سے پوچھ گچھ کی تھی، اور مختلف سوالات پوچھے گئے تاہم آصف علی زرداری نے بعض سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔
 

شیئر: