Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب وزیر اعظم کی بہن کے خلاف تحقیقات کرے‘ نواز شریف

لاہور: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کو تاریکیوں سے نکالا اور فارن ایکسچینج میں اضافہ کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام اچھے کاموں کے نتیجے میں ہمیں جیل بھیجا گیا۔ نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ نیب وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف اربوں کی جائداد سے متعلق تحقیقات کرے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں گرفتارکرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ شاباش دینے کے بجائے انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص پر کوئی اور الزام نہیں ملا۔ نواز شریف نے کہا کہ بہتان تراشی والی سیاست میری فطرت میں نہیں۔ میں گالم گلوچ والی سیاست نہیں کرتا۔ نیب ن لیگ کے رہنماﺅں کے خلاف تو چھان بین کرتا ہے۔اسے علیمہ خان کے خلاف بھی تحقیقات کرنی چاہئیں کہ انہوں نے جائداد کیسے بنائی؟

شیئر: