Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں بلااجازت تقریبات پر پابندی

پشاور:  صوبہ کے پی کے میں اسمبلی عمارت کے اندر بغیر اجازت تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق این جی اوز سمیت نجی و دیگر اداروں کی جاب سے اسمبلی عمارت میں تقریبات منعقد کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے بغیر اجازت تقریبات کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہونے کے ساتھ سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسپیکر کی اجازت کے بغیر تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جاسکے گا اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسپیکر کی ہدایت پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔

شیئر: