اسرائیل کا جنگی طیارہ گرالیا، شام کا دعویٰ

دمشق۔۔۔شام کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا لڑاکا طیارہ گرالیا گیا ۔ 4میزائل بھی نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دئیے گئے۔انسانی حقوق کے نگراں شامی ادارے کا کہنا ہے کہ ریف دمشق میں دھماکوں کی گرج سنی گئی۔اسرائیلی افواج ریف القنیطرہ سے متصل سرحدی علاقوں پر مسلسل حملہ کر رہی ہیں۔شامی خبر رساں ادارے سانا کے رپورٹر نے بتایا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام میں اسرائیلی لڑاکا طیارے کا حملہ پسپا کر دیا۔

شیئر: