Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد

 کراچی.... کراچی میں مختلف مقامات پر2 خواتین کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ نوری آباد کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ کے فلیٹ سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت درشہوار کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اکیلی رہتی تھی۔نیشنل ہائی وے پر سسئی ٹول پلازہ سے بھی خاتون کی کئی روز پرانی ناقابل شناخت لاش ملی ہے۔دوسری جانب نوری آباد کے قریب2 ٹرک ٹکرانے سے ایک ٹرک ڈرائیور زخمی جبکہ دوسرا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
 

شیئر: