Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہی مچانے کا دعویٰ کرکے فواد چودھری آؤٹ

اسلام آباد:  حزب اختلاف کے لیے ’’الفاظ کے ہتھیار‘‘ سے ہر وقت مسلح رہنے والے وفاقی وزیر اطلاعات کرکٹ میچ میں ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ڈیمز کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے قومی اسمبلی کے ارکان اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران بیٹنگ کے لیے جاتے وقت وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ خوبصورت میدان اور دن بھی اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ پانی کے لیے ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ماحول کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹرینز مدمقابل ٹیم کو ہرا دیں گے جبکہ میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ یہیں نکالوں گا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے ۔ لیکن اپنے دعوؤں کے برعکس وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔
 

شیئر: