Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’مرغی والے بیان پر مذاق اڑانے والے غلام سوچ کے مالک ہیں‘‘

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مرغی والے بیان پر مذاق اڑانے والے غلامانہ ذہنیت کے لوگ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ایشیائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت کے لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں، تاہم یہی بات جب مغرب میں کوئی کرتا ہے تو اسے دانشمندانہ سوچ کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غریب عوام کو مرغی کے فارم بناکر غربت ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
 

شیئر: