Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

152ہزار پاکستانیوں کی معلومات!

اسلام آباد ۔۔۔۔ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوں کے بارے میں معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کے سو روزہ ایجنڈا کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات میں اضافہ اور قومی دولت کے ضیاع کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت کے پہلے سو دنوں کے دوران بیرون ملک جائیداد کے مالک ایک لاکھ 52ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی پراپرٹیز کی معلومات حاصل کی ہیں یہ اثاثہ جات ڈکلیئر نہیں کئے گئے تھے۔ اثاثوں کی مالیت کے مطابق ٹیکس وصولی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں
 

شیئر: