Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے ترقی کی مثال قائم کی ہے،عمران خان

  اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 47 سال میں یو اے ای نے ترقی اور بہتر حکمرانی میں مثال قائم کی ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی 47 سال میں ترقی اور بہتر طرز حکمرانی بہت بڑی مثال ہے۔پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ اب دونوں ملکو ں کے دو طرفہ تعلقات ا سٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں بدل چکے ہیں ۔حقیقت میں متحدہ عرب امارات کی خوشحالی دور اندیش قیادت کا نتیجہ ہے۔

شیئر: