Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یونیسکو میں اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم کا سربراہ منتخب

ریاض.... سعودی عرب کو یونیسکو میں اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم کا سربراہ بنا دیاگیا۔ وزارت تعلیم نے اتوار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ کی بین الاقوامی ٹیم 58 ممالک ، 19 نیم سرکاری ، 19 این جی اوز اور 8 نجی اداروں کی تنظیموں کے 131 ممبران پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔ ٹیم کا مقصد 2030 ءتک پائیدار بنیادوں پر تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم یونیسکو کے ساتھ 3نومبر 2015ءکو طے پانے والے معاہدے کے بموجب تعلیم کے شعبے میں معیار کے ریجنل سینٹر کا نمائندہ ہے۔ 
 

شیئر: