Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر مہنگا ہوگیا،ریل کرائے بڑھیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے ڈالر مہنگا ہونے پر40 ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 دیگرٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ریلوے کی زمین ہر قیمت پرواگزار کرائیں گے لیکن غریب کا گھر نہیں گرنے دیں گے۔ 25 دسمبر کے بعد پاکستان کی معیشت میں انقلاب لائے گا۔ اللہ کے فضل سے ریلوے کی کمائی میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کروانے کے لئے سپریم سے رجوع کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت سے منسلک 3 نئی ٹرینیں چلائیں گے ان کے ٹکٹ 24 گھنٹے تمام ریلوے سٹیشنوں پر دستیاب ہوں گے۔ پشاور سے کراچی نئی رحمان بابا ٹرین کا23 دسمبر کو افتتاح کر دیا جائے گا ۔اس کا روٹ تھوڑا مختلف ہو گا لیکن یہ نیا راستہ ہو گا۔گوجر خان سے لاہور کا جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہونے جا رہا ہے ۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کھولنا عمران خان اور آرمی چیف کا بہترین فیصلہ ہے۔ 

شیئر: