Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ سب سے امیر سیاسی جماعت

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار 406 روپے ہے جو تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے جب کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔ تحریک انصاف 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کے اثاثے رکھتی ہے مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے کی مالک ہے۔جماعت اسلامی کے پاس 11 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 978 کے اثاثے ہیں، اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے اور جمعیت علمائے اسلام ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کی مالک ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت صرف 30 ہزار 250 روپے ہے۔

شیئر: