Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کیلئے کام کرینگے ، جیمز میٹس

واشنگٹن ۔۔۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ 40سال افغان جنگ کیلئے بہت ہیں ٗاب افغان امن معاملے پر اب سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا۔پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے  ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر،افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرذمہ دارقوم کی تلاش میں ہے۔اْن تمام ممالک سے بھی تعاون کیا جائے جو دنیا کو بہتر بنانے کیلیے امن کے قیام کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان امن کے سلسلے میں ٹریک پر ہیں، افغان عوام کے تحفظ کیلئے اپنی بہترین کوششیں کریں گے۔افغان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

شیئر: