Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ریلوے سے اچھی اور بُری خبر

لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے بیک وقت دو اعلانات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کو خوش خبری اور دوسری کو بری خبر قرار دیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے تمام ٹرینوں کی کلاسوں کے کرائے میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے نے ہر شعبے پر اپنے اثرات دکھانا شروع کردیے ہیں۔ اس حوالے سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریلوے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے ایک اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ 7 دسمبر سے ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں مزید 8 گھنٹے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ریزرویشن دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ 
 

شیئر: