Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی مستعفی

  اسلام آباد...وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورتحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنا استعفی پیش کیا، جسے قبول کرلیا گیا۔ملاقات کے دوران اعظم سواتی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔ اب میں اپنے خلاف دائر کیس کو بغیر کسی عہدے یا اختیار کے لڑوں گا۔ ترجمان وزیرا عظم ہاوس کے مطابق اعظم سواتی نے اپنے خلاف جاری کیس میں فیصلہ آنے تک وزارت رکھنے سے معذرت کی ہے۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف آئی جیاسلام آباد کے تبادلے سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اعظم سواتی کو قصوروار ٹھہرایا اور لکھا تھا کہ اعظم سواتی نے غلط بیانی کرتے ہوئے اختیارات کا غلط استعمال کیا ایک وفاقی وزیر کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

شیئر: