Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس ایف بی آر پر برہم‘ 3 دن کی مہلت

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ایف بی آر کی جانب سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ دبئی میں جن افراد نے جائداد بنائی ان کے خلاف کیا کارروائی ہو رہی ہے؟
دوران سماعت چیف جسٹس کے استفسار پر ایف بی آر نے بتایا کہ 20 لوگوں میں سے 14 کے خلاف مزید کارروائی تجویز کی ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے ایف بی آر کو عدالت کا حکم سمجھ میں ہی نہیں آیا۔  عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔ لگتا ہے ایف بھی آر خود بھی ملا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے جوائنٹ ٹیم تشکیل دی تھی، جسے 20 لوگوں کے اثاثوں کی تصدیق کرنا تھی، ایف بی آر کواپنی عزت نہیں کرانی تو ہم نہیں کریں گے۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کی محنت بھی سرد خانے میں ڈال دی۔
چیف جسٹس نے عدالت کی حکم عدولی پر چیئرمین اور رکن ایف بی آر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 3 دن میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
 

شیئر: