Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آرہی ہے،عمران

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مذاکراتی عمل کے ذریعے امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔اب کسی اورکی جنگ لڑنے کے بجائے پاکستان ثالثی کے ذریعے تصفیہ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امر یکہ نے یہ بات پہلی مرتبہ تسلیم کی ہے جو تحریک انصاف ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں ۔اللہ کا شکر ہے کہ آج ”ڈومور “ کے مطالبے کی بجائے افغانستان کا پرامن حل تلاش کرنے میں تعاون مانگا جارہا ہے۔ یمن کی صورتحال کے بارے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بحران کا ثالثی کے ذریعے حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ہند نے خیر سگالی کے ہمارے اس جذبے کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا رنگ دیا۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کی عبادت گاہوں تک رسائی فراہم کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنی اقتصادی ٹیم کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود معاشی ٹیم نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین خراب حالات بتاتے ہیں لیکن دوسری جانب بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آرہی ہے۔اگر اقتصادی صورتحال واقعی بری ہوتی تو ملک میں کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہ آرہی ہوتی۔

شیئر: