Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کوبے گھر نہیں ہونے دینگے، خالد مقبول

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے کنو ینرووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے تحت مےئر کراچی کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیا۔مےئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں جو ادارے مےئر کراچی کے ماتحت نہیں وہ بھی تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں من مانی کاروائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مےئر کراچی نے تجاوزات کے نام پر ایک گھر بھی نہیں توڑا۔ ایم کیوایم کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی۔ مےئر کراچی کہہ چکے ہیں کہ اگر گھروں کو مسمار کیا گیا تو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس سے مودبا نہ درخو ارست ہے کہ کراچی کے اہم محکمو ں کاکنٹرول جو ما ضی میں بھی مےئر کے پا س رہا ہے وہ مےئر کر اچی کو دئیے جائیں۔ موجو دہ بحران کی وجہ یہی ہے کہ مےئر کے زیر کنٹرول نہ آنے والے محکموں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے ،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ ،ما سٹر پلا ن سمیت تمام لوکل محکموں کا کنٹرول مےئر کراچی کے پاس ہونا چاہیے۔صحت و صفائی سمیت تمام نظام مےئر کراچی کے پاس ہونا چاہیے ۔ غیر قانونی زمینو ں کی این او سی جاری کر کے فلیٹو ں اور دیگر رہا ئشی علا قوں میں تعمیر کر اکے شہر یو ں کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ۔ 

شیئر: