Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ببرون ملک کوئی جائداد نہیں،اسحاق ڈار

لندن... سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری دنیا کے کسی ملک میں کوئی پر ا پرٹی نہیں۔ معلومات کے تبادلے کے لئے ن لیگ کی حکومت نے معاہدے کئے تھے۔ 2016 میں او ای سی ڈی معاہدے پر پیرس میں دستخط ہوئے ۔معلومات کا تبادلہ ستمبر 2018 میں ہونا تھا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سوئٹزر لینڈ بھی گئی تھی۔ سوئس حکومت نے پوچھا آپ بتائیں کہ کس کا اکاونٹ ہے اور اکاونٹ نمبر کیا ہے ۔اس معاملے پر سوئٹزر لینڈ کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ او ای سی ڈی کی ویو سائٹ پر تمام معلومات دستیاب ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری دنیا کے کسی ملک میں کوئی جائداد نہیں ۔ تمام جائداد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے ۔حکومتی ارکان میڈیا میں مسلسل غلط بیانی کررہے ہیں۔

شیئر: