اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو کھل کر رو بھی نہ سکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں نیب عدالت کے باہر صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کا ہکنا تھا کہ ہنسنا کیسا، ہم تو کھل کر رو بھی نہ سکے۔
نیب ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نوازشریف سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا کہ ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر رو بھی نہ سکے ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے ، مگر دل سے دیا ہے ۔