Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا سندھ میں اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کے ساتھ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے ان کا استقبال کیا۔  جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جب کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے ۔
 

شیئر: