Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل : شہری کی ناقابل شناخت نعش برآمد

حائل۔۔۔ پولیس پہاڑی علاقے سے ملنے والی سعودی شہری کی ناقابل شناخت نعش کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جو حائل کے جنوبی علاقے سے ملی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق پہاڑی علاقے میں تفریح کےلئے جانے والے ایک مقامی شہری کو ناقابل شناخت نعش دکھائی دی جس پر اس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال بھجوا دیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نعش کے لباس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سعودی شہری تھا تاہم دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ 

شیئر: