Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

685ارب ڈالر لاگت کے عظیم منصوبے، بجٹ 2019ءکے منتظر

ریاض۔۔۔ سعودی شہری ، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار سعودی عرب کے نئے قومی بجٹ 2019ءکے اجراءکا اشتیاق ظاہر کرنے لگے۔ آئندہ ہفتے بجٹ کا اجراءمتوقع ہے۔ 685ارب ڈالر تخیلاتی لاگت کے عظیم الشان منصوبوں کا آغاز بجٹ کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ یہ منصوبے دنیا بھر میں سب سے بڑے مانے جا رہے ہیں۔ ان میں نیوم، القدیہ، جدہ ڈاﺅن ٹاﺅن اور بحراحمر عالمی سیاحتی قابل ذکر ہیں۔ 2019 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران جدہ ڈاﺅن ٹاﺅن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کا اعلان پبلک انوسٹمنٹ فنڈ نے کیا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت 18ارب ریال ہو گی۔ ا س کے تحت عروس البحر الاحمر کا ساحل جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ جس کی بدولت یہ تجارت ، سیاحت ، رہائش اور تفریح کے حوالے سے دنیا کے 100بہترین شہروں میں شامل ہو جائے گا۔ اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح 2022ءمیں ہو گا۔ اس سے 36ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ اس کے باقیماندہ کام 10برس میں مکمل ہوں گے۔2019 ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران بحر احمر عالمی سیاحتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کے تحت 50سے زیادہ قدرتی جزائر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
 

شیئر: