Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی کو دھوکا دے دیا

بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہاکے ساتھ آن لائن اشیا فروخت کرنےوالی کمپنی نے دھوکا کردیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی نے مشہور کمپنی سے ہیڈفون آرڈر کرکے منگوایا جسکے بدلے انھیں لوہے کے والو تھمادیئے گئے۔ اداکارہ سوناکشی نے سوشل میڈیا پر کمپنی کی اس حرکت پر شدید غصہ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 ہزار روپے کے ہیڈفون کے بدلے لوہے کے پرانے والو بھیجے گئے ہیں کمپنی نے سوناکشی سے معذرت کرکے انہیں شکایت درج کرنے کا طریقہ بتایاہے۔
 

شیئر: