Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے؟

لاہور...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کبھی عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا نہیں اتر سکتا۔پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310 تھما دیاگیا۔کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے قوم کو بتائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار جس جھونپڑی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا اورعوام کو پتہ بتائیں،جس سائیکل پر وہ دفتر آتے ہیں۔ عوام اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی نے کابینہ کے کتنے اجلاسوں کی صدارت کی؟یہ بھی بتایا جائے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کب بن رہا ہے؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اعصاب پر شہبازشریف طاری ہے۔شہبازشریف نے وزیراعلی کی حیثیت سے پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی ہے، عثمان بزدار اس سے خوفزدہ ہیں۔شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے عثمان بزدار خادم اعلی کی طرح کام کرکے دکھائیں۔ عوام گورنر ہاوس کی دیواریں گرانے کا تماشانہیں۔ اپنے گھرتعمیر ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔ 

شیئر: