Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: نوجوان کی لاش برآمد

حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گری کابائے گوڑم میں ایک نوجوان کی لاش پائی گئی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کا قتل کہیں اور کرکے لاش یہاں پرلاکر ڈالی گئی ہے۔مقتول کی شناخت 35سالہ آربالو کے طورپرکی گئی ہے جو زرعی مزدور تھا۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے سر پر زخم کے نشان ہیں جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ اس کا قتل کیاگیا ۔اس کی شادی 5 سال پہلے ہوئی تھی تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ 

شیئر: