Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثہ، 3بیٹیوں سمیت میاں بیوی جاں بحق

طائف۔۔۔ تربہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں میاں بیوی اور ان کی 3بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔ ان میں سے ایک نومولود تھی اور حادثے کے وقت اپنی ماں کی آغوش میں تھی۔ باپ نے حادثے سے قبل اپنے اعزہ سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ اس کے قریبی دوست فیصل الزہرانی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا اس کا دوست ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا۔ اس نے حادثے سے ایک روز قبل ہی ایک خاندانی تقریب میں تمام رشتہ داروں سے اس انداز سے ملاقات کی تھی گویا وہ اس کی الوداعی ملاقات ہے۔ 

شیئر: