Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بسنت

حکومت پنجاب نے بسنت کے تہوار سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر ٹویٹر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اگر بسنت منانے کی اجازت دی جا رہی ہے تو پھر انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے؟
محمد اشتیاق نے سوال کیا : ‏بسنت پر عدالت کی لگی ہوئی پابندی کو حکومت کا ختم کرنا کیا توہین عدالت نہیں؟؟اور اس جان لیوا ثقافت کی جو اسلامی تعلیمات کی مخالف ہے اجازت دینا مسلمانوں کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔کیا اب حکومت پاکستان پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلے گی؟؟
حمزہ چوہدری نے لکھا : ‏بسنت منانے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ صرف اپنی گرتی مقبولیت کو بچانے کے لئے کیا حکومت نے۔ثقافتی تہوار ہیں ضرور منائیں مگر پنجاب حکومت کیمیکل دوڑ پر پابندی لگائی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائی ورنہ کسی جانی نقصان کی زمہ دار حکومت ہوگی۔
نسیم شاہد کا کہنا ہے : ‏‎حکومت اگر معمولی سی توجہ بسنت تہوار پر دے دے تو یہ تہوار ساری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی اور پاکستان کا دنیا بھر میں سوفٹ امیج قائم کرنے کی اور سیاحوں کو پاکستان آنے پر مجبور کرنے کی سب سے بڑی وجہ بن سکتا ہے۔بات سنجیدہ توجہ دینے کی ہے ،ساری !!!
ایک اور صارف نے لکھا : ‏بسنت منانی ہے تو دھاتی ڈور پر پابندی لگائیں اور بسنت کے دنوں میں اسکوٹر چلانے والوں کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ گلے میں بھی سیفٹی کالر پہننے کا آرڈر جاری کریں۔
زاہد چٹھہ نے ٹویٹ کیا ‏: بسنت پر پابندی شہباز شریف نے لگا رکھی تھی جو نہایت اچھا اقدام تھا اور آج انصافی حکومت نے پابندی اٹھا لی اگر اس پر موجودہ حکومت نے یو ٹرن نا لیا تو حادثات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
سیدہ صباحت شاہ نے کہا : ‏دعوے ریاست مدینہ کے
اور تیاری بسنت کے تہوار کی ، اس تہوار کے اجازت دینے سے پہلے یہ مسٹر پی ایم زمہ داری لیں جو بھی جانی اور مالی نقصان ہوا بسنت سے اس کے زمہ دار مسٹر پی ایم ہوں گے۔
سید فیاض علی نے ٹویٹ کیا : ‏پنجاب حکومت اگر بسنت پر عائد پابندی ہٹانا چاہتی ہے تو کچھ قوانین پر سختی سے عمل کرنا پڑے گا تاکہ جانی نقصان نہ ہو
1۔ دھاتی ڈور کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی
2۔ ہوائی فائرنگ پر سخت کاروائی
3۔ بسنت کے نام پر شراب نوشی پر پابندی
4۔ بسنت کے دن موٹرسائیکل پر کیرئیر کی پابندی۔
 

شیئر: