Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگا منی لانڈرنگ کیس ،زرداری اور فریال کا نام شامل

کراچی...میگا منی لانڈرنگ کیس کی میںجے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ۔جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ 29 بے نامی کمپنیوں کے اکاﺅنٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے ۔ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام شامل ہے۔ رپورٹ میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے نام پر اربوں روپے دینے پر سندھ حکومت کی اہم شخصیت کا نام شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے2 درجن افسران کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔حسین لوائی سمیت30 بینکرز کے نام بھی منی لانڈرنگ رپورٹ میں موجود ہیں۔جعلی اکاونٹس میں رقم جمع کرانے والے 20 ٹھیکیداروں کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے۔
 

شیئر: