Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتقامی سیاست نئی بات نہیں،بلاول

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس سے جعلی اکاونٹس کیس میںجے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرے کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرہ کرنے والے وزرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیر اعظم کے پاس ہے سپریم کورٹ ان کے خلاف بھی کارروائی کرے۔بلاول نے کہا کہ انتقامی سیاست پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔اس سے ہمیں مزید فائدہ پہنچے گا ۔ پیپلز پارٹی کو نئے پاکستان میں پرانی سیاست کرنے کا موقع ملے گا۔انہوںنے فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق قانون پاس کرکے پارلیمان نے اپنی ناک کاٹی۔ہر فورم پر فوجی عدالتوں کے قانون کی مخالفت کریں گے۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 26 دسمبر کو طلب کر لیا۔ 

شیئر: