Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ،جہانگیر ترین

لودھراں... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا۔نیا صوبہ تحریک انصاف کے دور میں بنے گا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیا صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں۔ پانی اوراین ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیاتھا۔گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے۔ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لئے دباو ڈالیں گے لیکن سب کچھ سا منے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ اسی لئے سیاسی دباو ڈالا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے۔ چاہتے ہیں کہ اسمبلی چلے۔ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔

شیئر: