Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورک پرمٹ برائے خروج نہائی فیس!

جدہ ۔۔۔وز ارت محنت و سماجی بہبود نے بتایا ہے کہ خروج نہائی کی غرض سے لئے جانیوالے ورک پرمٹ کی 6ماہ کی فیس 2018ء کے دوران 400ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی گئی۔ 6ماہ ورک پرمٹ کی فیس 2400ریال تھی ۔ ہر سال فیس میں اضافہ معمول کی بات ہے ۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ ایسا غیر ملکی جو سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پر امیگریشن کا نمبر رکھتا ہو اور مملکت میں اس کے قیام کی مدت 90روز سے زیادہ ہو گئی ہو اسے خروج نہائی ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہو گی ۔ فیس ادا کرنے کی صورت میں ویزا منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔کارکنِ مذکور اسی بنیاد پر مکتب العمل سے رجوع کر سکتا ہے ۔ 

شیئر: