Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنفی امتیاز پر عالمی رپورٹ مسترد

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے صنفی امتیاز پر عالمی ادارے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ذرائع کا مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان میں صنفی امتیاز کی صورتحال کا ڈیٹا غلط ہے ، ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا مگر اس کی سطح غلط بتائی گئی ہے ۔
شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں ہمیں سعودی عرب سے بھی نیچے دکھایا، یہ درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ ان کا ریکارڈ درست کرنے کی بات کر رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بھی خاتون وزیر نہیں بنی،ہمارے ہاں کئی خواتین وزرا رہ چکی، آج بھی ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو برابر کے حقوق دلانے کے لئے حکومت مزید اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

شیئر: