Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیگ شپ ریفرنس: فیصلے کی تاریخ بدلنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس کیس میں مزید دستاویزات نیب عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ کوئی قانون بتا دیں جس کے تحت یہ دستاویزات پیش کی جا سکتی ہیں۔ جو دستاویزات پیش کی گئی ہیں ان کا فنانشل اسٹیٹمنٹ میں ذکر ہی نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا کہ کیس یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بے نامی دار کے نام پر جائداد بنائی۔  عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی فیصلے کی تاریخ بدلنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔ واضح رہے احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا جبکہ سابق وزیراعظم نے دونوں ریفرنسز میں دفاع پیش نہیں کیا۔

شیئر: