Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اورغیر اعلانیہ جنگ مسلط ہے،جنرل باجوہ

اسلام آباد...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ایک اور غیر اعلانیہ جنگ شروع کی جا چکی ۔جدید ٹیکنالوجی نے جنگوں کی ہیت تبدیل کر دی ۔جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنیوالی قوموں کی جنگی صلاحیتیں بہتر ہوگئیں ۔جنگیں عوام کے لئے موت تباہی اور بربادی کا سامان ہوتی ہیں ۔ تمام مسائل صرف بات چیت اور مذاکرات سے بالاخر حل ہوتے ہیں ۔ پاکستان امن دوست ملک اورامن پر یقین رکھتا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروس کورس کا نیول اکیڈمی میں انعقاد ہوا ۔ آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔بحرین،اردن،مالدیپ،قطر،سعودی عرب اور یمن کے کیڈٹس نے بھی کورس میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آ ج ملک میں بہتر امن و امان کی ہم نے بھاری قیمت ادا کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظر ئیے کے تحت آگے بڑھنا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہماری نئی حکومت نے خلوص نیت کے ساتھ ہند کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ۔ دوستی اور مذاکرات کی پیشکش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے ۔آرمی چیف نے کہا کہ امن کا فائدہ ہر کسی کو ہوتا ہے۔اب وقت آگیا کہ بھوک افلاس ناخواندگی اور بیماریوں کے خلاف جنگ لڑیں نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف۔پاکستان نے 1971اور 1979اور 2001میں مشکل حالات د یکھے ۔ پاکستان یہاں تھا اور یہیں رہے گا ۔ہماری نئی نسلیں یہیں پر پھلیں پھولیں گی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے فیز سے تاحال باہر نہیں نکلے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے اپنے لوگوں کو ساتھ ملا کر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کی گئی ۔ 

شیئر: