Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی جائداد ضبط ،حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ

اسلام آباد... العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور 3 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد  جرمانے کی سزا کے ساتھ جائداد بھی ضبط کرنے کا حکم سنایا گیا ۔10برس عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں ان کے خلاف ثبوت نہیں۔ انہیں بری کیا جاتاہے ۔العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، جس پر انہیں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔فیصلے کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی استدعا کی گئی۔خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کے ڈاکٹر لاہور میں ہیں، جج ارشد ملک نے ریمارکس د ئیے کہ نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

شیئر: