Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سپریم کورٹ سے گرفتار

لاہور:  ن لیگ کے ایم این اے افضل ندیم کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل ندیم کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تم نے پٹواریوں کے ساتھ مل کر زمینوں پر قبضہ کیا، پھر کنسولیڈیشن کروا لی۔ اس طرح بیواؤں اور یتیموں کی ارضی ہڑپ کی گئی۔ آپ لوگ علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے تھے جبکہ لوگ آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔
دوران سماعت عدالت نے افضل کھوکھر کی زمینوں کو یکجا کرنے والے کنسولیڈیشن کلکٹر، تحصیل دار اور پٹواری کو پیش کرنے کے علاوہ اینٹی کرپشن کو افضل کھوکھر کے بڑے بھائی شفیع کھوکھر سے تفتیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ بعد ازاں پولیس نے افضل ندیم کھوکھر کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی تھانہ نواب ٹاؤن میں برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر نامی شخص کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ محمد علی ظفر نے کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ زمین خریدی تھی، اب اس جگہ پر افصل کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس بن چکا ہے۔ 

شیئر: