Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوروں کو پکڑنا ہمارا مینڈیٹ ہے،فواد چوہدری

  اسلام آباد... تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جج صاحب نے نوازشریف سے بڑا سادہ سوال پوچھا پیسے کہاں سے آئے ؟شریف اور زرداری خاندان شاید دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے کرپشن پر جواب نہیں دیا۔ احسن اقبال اور نوازشریف جنرل ضیاالحق سے پہلے کونسلربھی منتخب نہیں ہوئے تھے جو تفتیش میں تعاون نہیں کررہا نیب ا سے پکڑ رہی ہے ۔اگر ہماری صفوں میں بھی کوئی چورنکلے گا تو خود نیب کے حوالے کریں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا یہ مینڈیٹ ہے کہ احتساب کرنا اور چوروں کو پکڑنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ذاتی حملوں پر بات نہیں کرونگا ۔ذاتیات سے متعلق جو باتیں ہوئیں اس پر معاف کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کچھ دیر پہلے ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے فلاپ شو پیش کیا۔ مسلم لیگ (ن) کا موقف یہ ہے کہ ہم تو چور ہیں لیکن باقی بھی چور ہیں ۔مسلم لیگ(ن)نے اپنی لوٹ مار کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا ۔ جب ان پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں ا ٓجاتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف گینگ اور زرداری گینگ نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا۔ اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے۔ 

شیئر: