Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکیوں کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جاسکتا،چیئرمین نیب

  پشاور... چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے واضح کیا ہے کہ دھمکیوں کے ذریعے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ ہمارا ہر قدم قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے۔نیب اپنی پر فارمنس اور کارکردگی سے پراپیگنڈے کا مقابلہ کر نے پر یقین رکھتا ہے۔ہمارا ہر قدم قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے۔چیئر مین نیب نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ چیئر مین نیب نے ا س موقع پرکہا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔ میگا کرپشن کے مقد مات الماریوں اورفائلوں سے نکال کر اس سال 440بد عنوانی کے ریفرنس دائر کئے ۔ بد عنوانی کیخلاف نیب کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ۔ نیب کے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے مگر نیب اپنی پر فارمنس اور کارکردگی سے پراپیگنڈے کا مقابلہ کر نے پر یقین رکھتا ہے ۔چیئر مین نیب نے کہا کہ کے پی کے میںمیگا کرپشن کے مقدمات کو شفاف ، میرٹ ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔

شیئر: