Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف 2 ارب ڈالر دینے پر آمادہ؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کو2ارب ڈالر ادا کرنے کی پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان چھوڑ دیں سیاست سے توبہ کر لوں گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں نے رقم ادائیگی کی حامی بھرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے ان سے لاتعلق ہو چکے جو چاہیے میرے اس دعوے کی تصدیق کروالے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جس سیاست میں پیسے کےلئے بیٹی ،باپ کو پھنسا دے ایسی ریاست کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نواز شریف کی پیشکش کی مزید تفصیل نہیں بتا سکتا ۔وقت گزرنے کے ساتھ تمام تفصیل سامنے آجائے گی صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ نواز شریف نے 2ارب ڈالر کی آفر براہ راست حکومت کو کی ہے۔

شیئر: