Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال الاحمر ٹیم کی بروقت مداخلت ، ایشیائی معتمر کی جان بچ گئی

مکہ مکرمہ ۔۔۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے خاص فضل اور بروقت طبی امداد ملنے سے ایشیائی معتمر یقینی موت سے بچ گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے ایک ایشیائی معتمر کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ نیم بے ہوش ہو گیا ۔ معتمر کے ساتھیوں نے بس ڈرائیور کو مطلع کیا ۔ بس ہائی وے الرحیلی چیک پوسٹ کے قریب پہنچ چکی تھی جیسے ہی الرحیلی پر پہنچے ڈرائیور فوری طور پر بس کو ہلال الاحمر کے ابتدائی طبی امداد سینٹر میں لے گیا۔ سینیٹر میں موجود اہلکاروں نے بے ہوش معتمر کی نبض دیکھی جو تقریبا ختم تھی ۔ طبی یونٹ نے فوری طور پر معتمر کو ایمبولنس میں منتقل کیا اور اسے مصنوعی تنفس دینے کے علاوہ ہائی وولٹیج کے جھٹکے دیئے جو کام کر گئے اور معتمرکے دل نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ اس کی نبض اور دل کی حرکت معمول کے مطابق آتے ہی معتمر کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

شیئر: