جنادریہ کے شائقین کیلئے قرآن پاک کا تحفہ
        
        
            
           												
													
												  جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00												
                                                                
             
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                ریاض۔۔۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے اہلکار جنادریہ میلہ 33 میں اپنے پویلین آنے والے شائقین کی خاطر مدارات عربی قہوہ ، عمدہ کھجور اورگرم مشروبات سے کررہے ہیں۔ پویلین سے رخصت ہوتے وقت انہیں قرآن پاک ، دینی کتابوں اور کتابچوں کا تحفہ بھی پیش کررہے ہیں۔ وزارت اسلامی امور نے امسال منفرد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ فکری آگہی، قرآن کریم کی تجوید کے ساتھ تلاوت ، انگریزی، فرانسیسی اور اسپینی زبانو ںمیں تعارفی سی ڈیز بھی دی جارہی ہیں۔ وزارت نے بچوں کےلئے تعلیمی و تفریحی وسائل سے آراستہ منفرد گوشے بھی استوار کئے ہیںجہاں شائق بچوں کو بے شمار تحفے دیئے جارہے ہیں۔