Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن چاہتے ہیں،جنرل باجوہ

راولپنڈی... پاکستا ن اور افغانستا ن نے افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف موثر سرحدی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی خطے کی صورتحال سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے درمیان افغان امن عمل افغان عوام کی خواہش کے مطابق کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف موثر سرحدی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔

شیئر: