Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی غربا کےلئے غذائی ضروریات کا پروگرام بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران کان سے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی اس دوران انہوں نے مختلف معاملات پر وزیرا عظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اورکمزورطبقے کوسہارا دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ریاست احساس کا نام ہے جومعاشرے کے کمزورطبقوں کواوپراٹھانے میں اپنا کردارادا کرتی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جولوگوں کوغربت کے شکنجے سے نکالے ، غربت کے خاتمے ، بے روزگارافراد کو ہنر کی فراہمی کے پروگرام کوجلد حتمی شکل دی جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ڈاکٹرثانیہ نشترکو ہدایت کی کہ غربت کی لکیرسے نیچے رہنے والے خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا پروگرام بنایا جائے ۔ 
 
 

شیئر: