Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ میں زندگی کا بہترین دو ر گزارا ، ریما

اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین دو ر فلم انڈسٹری’’لالی وڈ‘‘ میں گزارا ہے۔اپنے وقت کے تمام ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے۔ ریمبو اوربابر علی کے ساتھ اداکاری کرنے کا لطف آتا تھا ۔اداکار شان کے ساتھ بھی اداکاری کرنا اچھا لگتاتھا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے شان کو کبھی فلموں سے نہیں ہٹایا، وہ ایک وقت میں خود ہی بریک لے کر امریکہ چلے گئے تھے۔ ان کے جانے کے بعد میں نے سعود اوربابر علی کے ساتھ اپنی جوڑی بنا لی تھی اور مجھے انکے ساتھ کام کرنے کا سب سے زیادہ لطف آیا ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر و ڈائریکٹر اپنی فلم بنائی تو اس وقت احساس ہوا کہ ایک شوٹنگ کینسل ہوجانے سے فلمساز کو ایک دن کا کتنا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ ریمانے کہاکہ نفسانفسی کے اس دو رمیں ہم نے اپنے مضبوط رشتوں کو کمزور کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے بیٹے عدنان شہاب کی ایک اچھی ماں کی طرح بھرپور انداز میں پرورش کررہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ بڑا ہوکر ایک اچھا انسان بنے۔ جو والدین اپنے بچوں کو آیا کے حوالے کرتے ہیں، وہی بچے ایک روز اپنے والدین کو نرسوں کے حوالے کردیتے ہیں ۔ 
 
 

شیئر: