Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت عالیہ سندھ: مستقل ہونے والے 6 ججز کی حلف برداری

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ میں 6 ایڈیشنل ججوں کے مستقل ہونے کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق مستقل ہونے والے ججز میں مسز کوثر سلطانہ، جسٹس ارشاد علی شاہ، جسٹس شمس الدین ، جسٹس امجد علی سہتو، جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس آغا فیصل شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ججوں سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حلف لیا۔  تقریب حلف برداری میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسکیوٹر جنرل سندھ، سندھ بار کونسل، ہائیکورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
 

شیئر: