مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکلیں گے؟
لاہور ...مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ پاکستان کو صدارتی نظام اور ون پارٹی سسٹم نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتا ئج نکل سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کسی وقت بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں ۔پاکستان میں بے قیادت انقلاب دستک دے رہا ہے۔ خدانخواستہ ایسا ہوا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں۔